پی ٹی اے کی یوٹیوب کو غیر اخلاقی اور فرقہ ورانہ مواد ہٹانے کی ہدایت

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےیوٹیوب کو پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی اور نفرت انگیزی پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا نے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیزی پر مبنی  تقاریر اور دیگر مواد فوری طور پر ہٹا ئے۔

پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب / غیر اخلاقی / فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی گئیں۔

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔اس کے علاوہ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرے تاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور حذف کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا سکیں۔

The post پی ٹی اے کی یوٹیوب کو غیر اخلاقی اور فرقہ ورانہ مواد ہٹانے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qr4kZU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...