کراچی میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

 کراچی: شہر قائد میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیزبرسات برسانے والا سسٹم کمزورپڑچکا ہے تاہم شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھرموسم ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہرکے بعد کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تیزبارش ساؤتھ ایسٹ کےعلاقوں میں ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن بھردرجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک کراچی میں معمول سے 220 فیصد زائد بارشیں ہوچکی ہیں جب کہ اگست میں بارشوں کے کئی ریکارڈ بھی توٹ چکے ہیں۔

The post کراچی میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GdKQGg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...