کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پہاڑ سے مٹی تودہ گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کورنگی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے شارع نور جہاں نارتھ ناظم آباد بلاک کیو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پہاڑ سے مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا، تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں کرنٹ لگنے سے 50 سالہ شہزاد جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
The post نارتھ ناظم آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hD2gtz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box