شہر قائد میں رواں سال 218 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات

 کراچی: رواں سال مون سون کی بارشیں 218 فیصد زائد ہوئیں جن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈیٹا سینٹر کے مطابق 10 سالہ اعداد و شمار جولائی سے اگست کے دوران تک کے ہیں جس کے تحت کراچی میں مون سون بارشوں کے 10 سالہ ریکارڈ کے دوران 2010ء اور 2011ء کے بعد 6 سال مون سون بارشیں معمول سے کم رہیں جبکہ 2019ء اور 2020ء زیادہ بارشوں والے سال تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سن 2020ء میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں، رواں سال یکم جولائی سے 27 اگست تک مون سون میں معمول سے 218 فیصد زائد بارشیں ہوچکی جب کہ رواں مون سون میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

The post شہر قائد میں رواں سال 218 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G4qcIp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...