افغانستان کے مسئلے کا دیرپا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل ’سیاسی حل‘ ہے جومذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات بہت سودمند رہی، افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل”سیاسی حل” ہے جو مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، افغانستان میں امن طاقت کے بل بوتے پرقائم ہونا ہوتا تو 41 سال کا عرصہ کم نہیں تھا، مذاکرات کا راستہ اختیارکرنے کے عمران خان کے نکتہ نظر کی تائید امریکا، روس چین اور خطے بھی کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری گفتگو دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پرعملدرآمد کے حوالے سے بھی ہوئی ہے، افغان وفد نے دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا، دوحہ امن معاہدے پرعملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت بھی ہوئی ہے، لوئیہ جرگہ کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوردورہ  پاکستان کی دعوت دی، پاکستان کی کوشش ہے کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کو جلد آگے بڑھایا جائے۔

The post افغانستان کے مسئلے کا دیرپا سیاسی حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YCJxad

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...