کراچی میں موبائل فون نیٹ ورک متاثر، شہریوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا

 کراچی: کراچی میں شدید بارشوں کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، سیلولر سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو رابطوں میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپریس کے مطابق بارش کی تباہ کاریاں شہر بھر کے مواصلاتی رابطوں کو بھی متاثر کرگئیں، کئی موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک معطل رہے جس کے سبب شہریوں کے موبائل فون میں سگنل ہی نہ آسکے اور ان کے دیگر شہریوں سے رابطے منقطع ہوگئے۔ سیلولر سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل ٹاورز کو بجلی کی سپلائی 24 گھنٹوں سے معطل ہے جس کے باعث سیلولر نیٹ ورک کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان یوفون کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے جس میں طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ہمیں مختلف علاقوں میں بلاتعطل سروسز کی فراہمی میں کافی مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہماری خصوصی ٹیمیں موبائل رابطوں کی سروسز کی بحالی کے لیے مسلسل کام کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیز کے انفرا اسٹرکچر کو بھی بارش کے پانی سے نقصان پہنچا ہے جبکہ موبائل فون کے بعد لینڈ لائن سروس بھی متاثر ہوئی اور شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطوں میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔ موبائل فون سروس کے متاثر ہونے سے لازمی خدمات کے دفاتر کو بھی فیلڈ اسٹاف سے رابطے میں شدید مشکلات اٹھانی پڑی۔

مواصلاتی رابطے منقطع ہونے سے شہری ذہنی اذیت میں بھی مبتلا رہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عزیزوں کی خیریت دریافت کرنے سارا دن موبائل فون پر نمبر ملاتے رہے مگر چند ایک مرتبہ کال ملنے کے سوا بات چیت نہ ہوسکی۔ اسی طرح موبائل فون سروس متاثر ہونے سے انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں بھی مشکلات اٹھانا پڑی۔

The post کراچی میں موبائل فون نیٹ ورک متاثر، شہریوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jptsNa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...