کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔
اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بارش متاثرین کے مسائل حل کریں اور ان کا دکھ بانٹیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدے داروں اور کارکنان کو بھی اپیل کی کہ وہ امدادی کاموں میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور بارش متاثرین کا ہر ممکن خیال رکھیں، پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح باہمت و متحد ہے، ہم مشکل حالات میں طاقت بن کر آگے بڑھنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ عوام کو بارشوں کی تباہی سے بچانے کا ہے، الزام تراشی کرنے والوں کو نظرانداز کرکے سندھ حکومت اور جیالے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں۔
The post بارش سے تباہ کاریاں؛ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3guxrpy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box