وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے گیارہ ارب 44 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو مراسلہ جاری کردیا ہے، فنڈز اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسٹیل ملز کے اکاؤنٹ میں منتقل کیئے جائیں گے جس کے بعد ملازمین کو ادائیگی کا عمل شروع ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیل ملز کو رقم قرض کی صورت میں ادا کی جائے گی، یہ قرضہ 20 سال میں قابل واپسی ہوگا، سود سمیت رقم کی واپسی کیلئے 5 سال کی اضافی مہلت بھی دی جائے گی، قوانین میں نرمی کرکے فنڈز 21-2020 کے بجٹ میں سے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس اقدام سے اسٹیل ملز کے 90 فیصد ریٹائرڈ ملازمین کو 2013 سے زیر التواء گریجوایٹی اور پراویڈنٹ فنڈ سمیت دیگر واجبات کی مد میں ریلیف ملے گا۔ 2015 سے بند پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات 230 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
The post اسٹیل ملزکے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی مد میں 11.4 ارب کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32yVpev
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box