خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کا اسلحہ فارنسک ٹیسٹ کے لیے ارسال

 کراچی: گزری میں گھر کے اندر مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کی جانب سے استعمال کئے گئے اسلحے کی ویریفکیشن کے لیے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا گیا ۔

اس سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاویداکبر ریاض کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکشی میں برازیلین ساختہ پستول نائن ایم ایم استعمال ہوئی ہے جس کی ویری فکیشن کے لیے ڈپٹی کمشنر کو پولیس کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ماہا مذکورہ مکان میں پندرہ روز قبل ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منتقل ہوئی تھی اور وہ بلاول ہاؤس کے قریب واقع ایک نجی اسپتال میں جاب کرتی تھی جبکہ ان کا آبائی تعلق میرپورخاص تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان خاتون ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے مزید کہا کہ اسلحہ فارنسک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے جس کی فرانزک رپورٹ جلد موصول ہو جائے گی ۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ڈاکٹر ماہا کے والد نے پولیس ہیلپ لائن مددگار 15 پر خود دی تھی ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور اور ماہا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس انتہائی باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے اور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے ۔

The post خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کا اسلحہ فارنسک ٹیسٹ کے لیے ارسال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CI5T2b

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...