حکومت احتساب اور اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرے گی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت احتساب اور اصلاحات کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرے گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے تیسرے نئے پارلیمانی سال کا کیلینڈر پیش کیا تو وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی۔

بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال میں ہر مہینے اجلاس ہوگا پارلیمنٹ 133 دن کام کریگی، ملکی و قومی مفاد کی قانون سازی کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے پارلیمانی امور کی بہترین انجام دہی پر بابر اعوان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت احتساب اور ریفارم کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرے گی، 5 سال میں ادارہ جاتی تبدیلی کا ایجنڈا پورا کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں کئے گئے کٹھن فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں، حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا، معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی اقدامات کی نتیجے میں مشکل وقت جلد ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

The post حکومت احتساب اور اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرے گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FHogpe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...