لاہور: لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
صبا نے در خواست میں سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لڑکی کی درخواست کی سماعت کی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ سیالکوٹ میں چوہدری شریف کے گھر پیدا ہوئی تاہم مجھ میں بچپن سے ہی مردانہ خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھی، اب معاشرے میں خود کو مرد کے طور پر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لڑکی نے درخواست میں مزید کہا کہ طبی ماہرین نے اسے تجویز دی ہے کہ وہ طبی طور پر اپنی جنس تبدیل کرواسکتی ہے لیکن اس کےلئے آپریشن ہوناضروری ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جنس تبدیل کروانے کیلئے آپریشن کرانے کی اجازت دے۔
The post لڑکی کا جنس تبدیلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ge6UNj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box