لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار دہشت گرد کے اہم انکشافات

لاہور: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار لیاقت خان نامی دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا کہ ہم نے پولیس لائیز کے باہردھماکہ کرنا تھا، اسٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھا لیکن گرفتار ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار

دہشت گرد نے تفتیش میں بتیا کہ  حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا اور17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے، دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا۔

واضح رہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے دہشت گرد کو خودکش جیکٹ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔

The post لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار دہشت گرد کے اہم انکشافات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Eggt0Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...