کراچی: ابو ظہبی سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر جناح ایئرپورٹ پر اتارا لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔ جس پر پائلٹ نے کراچی میں ایئر ٹر یفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتارلیا۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں ایئرپورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔
The post پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q70hBG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box