ہری پورمیں بجلی کے بل کی رقم پر تصادم، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہری پور: بجلی کے بل کی رقم کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کی وجہ بجلی کے بل کی رقم تھا، ہلاک ہونے والوں میں 5 سگے بھائی تھے۔ دونوں فریقین افغان شہری ہیں، واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 

The post ہری پورمیں بجلی کے بل کی رقم پر تصادم، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iP1t92

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...