کوئٹہ: صوبہ سندھ کے بعد مون سون کی موسلادھار بارشوں نے بلوچستان میں بھی تباہی مچادی ہے۔
بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مستونگ، قلات، نوشکی، جھل مگسی، مچھ اور بولان میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جب کہ کئی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا سامنا ہے۔
بولان سبی شاہراہ کو سیلابی ریلے کے باعث بند کردیا گیا ہے تاہم این ایچ اے کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کو تمام قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، سیلابی ریلے کے باعث درجنوں جانور بہہ گئے ہیں جب کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انتظامیہ نے بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔
The post بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے تباہی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ip0z36
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box