خیبر میں مظاہرین کا شجر کاری مہم پر دھاوا، تمام پودے اکھاڑ دیے

باڑا ضلع خیبر: قبائلی ضلع خیبر میں شجرکاری کے فورا بعد احتجاجی مظاہرین نے لگائے گئے پودوں پر حملہ کر کے تمام پودے اکھاڑ دیے۔

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں شجرکاری کا ایک بڑا منصوبہ افتتاح ہونے سے پہلے میدان جنگ بن گیا، شجرکاری کےلئے رکھے گئے پودوں پر مظاہرین نے یلغار کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہماری زمینوں پر بغیر پوچھے شجرکاری مہم کے بہانے پودے کس قانون کے تحت لگا رہے ہیں، شجرکاری کے بعد ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

شجرکاری مہم کا افتتاح پی ٹی آئی ایم این اے، اقبال آفریدی اور ایم پی اے شفیق نے کیا تھا تاہم مظاہرین کے احتجاج پر منتخب نمائندے، ٹائگر فورس، ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھاگ گئے۔

 

 

The post خیبر میں مظاہرین کا شجر کاری مہم پر دھاوا، تمام پودے اکھاڑ دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fGBejn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...