نوازشریف اپنے خلاف مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات فوری طور پر شروع کرنا چاہئیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں پیش ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیر کے روز احتساب عدالت آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی، ان کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے اور نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔

The post نوازشریف اپنے خلاف مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kuKtqe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...