پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے باب دوستی دو طرفہ آمدورفت کیلئے بحال

چمن: چمن سرحد پر باب دوستی پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے دوطرفہ پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق بارڈر 7 روز تک پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہے گا، سرحد سے دوطرفہ تجارت کا سلسلہ بھی بحال ہے اور مال سے بھرے ٹرک سرحد عبور کررہے ہیں جب کہ بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چمن باب دوستی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 6 ماہ سے بند تھا تاہم اب گیٹ کو تجارت اور مسافروں دونوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد گیٹ معمول کے مطابق صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

The post پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے باب دوستی دو طرفہ آمدورفت کیلئے بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34khVKI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...