شہباز شریف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب

 لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرتے ہوئے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا، جبکہ سلمان شہباز ، نصرت شہباز ، رابعہ اور جویریہ علی سے الزامات پر وضاحت طلب کرلی۔

نیب نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں 55 جلدوں پر مشتمل ریفرنس دائر کیا ہے۔

اس ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان، حمزہ ، رابعہ، نصرت شہباز ، نثار احمد ،شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق ،آفتاب محمود ،محمد عثمان ،طاہر نقوی،قاسیم قیوم ،فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف اور دیگر کے خلاف چار ملزمان شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

ریفرنس میں سلمان اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جبکہ حمزہ گرفتار ہیں اور شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

The post شہباز شریف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ymr9SH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...