سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع میں پیرا ملٹری فورس کے دو اہلکاروں نے سرکاری رائفل سے خود کو گولیاں مارکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کندن رام کمار اور ضلع پونچھ میں راشٹریہ رائفل 39 کے اہلکار مہیت کمار نے سرکاری رائفل سے خود کشی کرلی۔
ہلاک ہونے والوں اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا تھا جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور 2007 سے تاحال 466 اہلکاروں نے خودکشی کی یا آپسی جھگڑے میں مارے گئے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورس کے دو اہلکاروں کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hi5ZwF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box