پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا مقدمہ بھارتی وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائے، پاکستانی ہندوبرادری

کراچی: بھارت میں 11 پاکستانیوں کے مبینہ قتل کے خلاف ہندو برادری کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیرِ داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

احتجاجی مطاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے بھارتی حکومت، وزیراعظم نریندر مودی اور اس کی جارہانہ پالیسیز کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں 11 ہندو پاکستانیوں کے قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہمارا مقصد بھارت میں ہندو پاکستانیوں کے مبینہ قتل کے معاملے کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے : بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی ہندو تارکین وطن کی پُراسرار موت

ان کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ بھارتی وزیرِ داخلہ امِت شاہ کے خلاف درج کیا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی اور کشمیر میں جاری مظالم کی بھی شدید مزمت کرتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ہندو کونسل اور آل پاکستان ہندو پنچائیت نے بھی بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کی پرسرار ہلاکت پر بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

The post پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا مقدمہ بھارتی وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائے، پاکستانی ہندوبرادری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kM58q4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...