ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کے باعث مہنگی بجلی  مل رہی ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی شہزاد قاسم نے کہا ہے کہ ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کےنتیجے میں مہنگی بجلی  ملتی رہی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس نے بجلی معاہدوں کا جائزہ لیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے. ماضی میں بجلی کی تقسیم اور سستی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی. سستی بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کی تقسیم کے نظام میں بھی اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی  شہزاد قاسم نے کہا کہ نجی بجلی گھروں کی کارکردگی کا نیپرا جائزہ لے گی۔ ماضی کے معاہدوں کے نتیجے میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود بھی کمپنیوں سے پوری بجلی خریدنی ہوتی تھی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ٹیرف سے متعلق معاہدوں میں یکسانیت لانے  میں وقت لگے گا۔

The post ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کے باعث مہنگی بجلی  مل رہی ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30YteG5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...