ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری ترجمان دفتر خارجہ مقرر

 اسلام آباد: وزارت خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا اور سارک زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفترخارجہ مقررکردیا گیا ہے، انہیں اس منصب پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اور اس وقت وہ  وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی ساوتھ ایشیا اور سارک تعینات تھے، جب کہ نئے ترجمان دفترخارجہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اور بطور ڈی جی افغانستان، ایران ، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی بھی رہ چکے ہیں۔

The post ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری ترجمان دفتر خارجہ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30tQ20a

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...