کراچی: گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر مبینہ کریکر حملے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر حملہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ یوم استحصال ریلی بیت المکرم مسجد گلشن اقبال کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا، دھماکے میں جماعت اسلامی کے بیشتر کارکنان زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ریلی کے قریب سے گزرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کوئی چیز پھینک کر بھاگے اور دھماکا ہوگیا، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور رینجرز نے ریلی کے شرکاء کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔
The post جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر حملہ، متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kaAg2p
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box