اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے6 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی گئی، منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جس کا افتتاح اسی سال کیا جائے گا، اور یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپگریڈیشن کی جائے گی۔
دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکنک نے ریلوے کا منصوبہ ایم ایل ون منظور کر لیا، پشاور سے کراچی ایم ایل ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، جب کہ منصوبے کے تحت حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی۔
The post قومی اقتصادی کونسل نے ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PnY6tj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box