بدبخت بیٹے نے بیوی سے جھگڑنے پرماں کو قتل کردیا

 کراچی: ڈالمیا نیول کالونی میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے جھگڑا کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کو ایس ایچ او شارع فیصل سرور کمانڈو کی بتائی گئی تفصیلات کے مطابق  ڈالمیا کے علاقے میں قائم نیول کالونی کے رہائشی سرکاری  آفیسر ارشد حسین کی اہلیہ کا اپنی 70 سالہ  ساس فاطمہ بی بی سے جمعرات کی صبح ساڑھے چھ بجے ناشتہ بنانے پر جھگڑا ہوا۔

جھگڑے  کے دوران  ارشد حسین نے طیش میں آکر اپنی ماں فاطمہ بی بی پر  کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے سے شدید زخمی کردیا۔ ماں بیٹے کی چیخ پکارسن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے۔

زخمی خاتون کو نجی اسپتال منتقل کیا جارہا  تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستے ہی میں دَم توڑ دیا۔

ایس ایچ او کے مطابق بدبخت بیٹے ملزم ارشد حسین کو نیول پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم متضاد بیان دے رہا ہے ریمانڈ لینے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آئے گی۔

 

The post بدبخت بیٹے نے بیوی سے جھگڑنے پرماں کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3icDz7h

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...