اسلام آباد: جاپان پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپ مہیا کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جاپان رواں مالی سال 2020-21 میں سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے سکالر شپ فراہم کرے جس کیلئے پاکستان اور جاپانا کے درمیان پاکستان میں ہیومن ریسورس ڈویلپمینٹ کے لیے جاپانی حکومت کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، اس حوالے سے تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پراجیکٹ کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔
پروگرام کے تحت جاپان رواں مالی سال پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپز مہیا کرے گا، پروگرام کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ ماسٹر اور تین سالہ پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے، پروگرام کے ذریعے سرکاری ملازمین کو کورونا کے بعد انتظامی امور سر انجام کی تربیت دی جائے گی۔
The post جاپان کا پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے 50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gz3tBV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box