نوازشریف کو سزا دینے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم سیشن جج ارشد ملک کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل میں نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان اور انتظامی کمیٹی کے ججز کی منظوری کے بعد رجسٹرار بہادر علی خان نے جاری کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملزم جوڈیشل افسر ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں گنہگار پایا گیا، ملزم کی ریٹائر کرنے کی دائر 2 درخواستیں بھی مسترد کی جاتی ہیں، ملزم کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی گئی، اور  انکوائری آفیسر جسٹس سردار احمد نعیم نے ملزم جوڈیشل افسر کے خلاف انکوائری میں نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملزم جوڈیشل افسر ارشد ملک کا انکوائری کے دوران مؤقف بھی سنا گیا اور رپورٹ انتظامی کمیٹی کو پیش کی گئی، جب کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ملزم جوڈیشل افسر کو انتظامی کمیٹی کے روبرو ذاتی شنوائی کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

 

The post نوازشریف کو سزا دینے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gA8V7u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...