پی آئی اے کا یومِ آزادی پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

کراچی: پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے)  نے یومِ آزادی کے موقعے پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 اگست جشن آزادی پیکج  کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فی صد رعایت ہو گی۔

اس کے علاوہ سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے پیکج میں مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے۔ پی آئی اے کے جشن آزادی پیکج 7 اگست سے 14 اگست 2020 تک لاگو رہے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پیکج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے۔اس عظیم دن پی آئی اے قوم سے عہد کرنا چاہتی ہے کہ ہر مشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے ملتان، سکھر، گوادر سے یوم ازادی کے موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے۔13 اگست سے ملتان، سکھر اور گوادر کو پروازوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کردیا جائے گا۔

The post پی آئی اے کا یومِ آزادی پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nhIU0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...