اسلام آباد میں بھی رومی سگنیچر کے شاہکار ہوٹل کا افتتاح   

 اسلام آباد: رومی کا شاہکار ناران اور ہنزہ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچ گیا اور اب  سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے متوسط طبقے کو شہر اقتدار میں فائیو سٹار ہوٹلز جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

رومی سگنیچر ہوٹل کے سی ای او ڈاکٹر اسد ثمر کہتے ہیں میرا مطمع نظر متوسط طبقے کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بجٹ ٹریولرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہیں۔
rumi-hotel-2

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پرکشش سپر مارکیٹ کے درمیان اور مارگلہ پہاڑیوں کے پرکیف نظاروں سے مزین ہوٹل 120 کشادہ کمروں پر مشتمل ہے۔  تین رہائشی فلورز پر کمروں کی تین مختلف تھیم رکھی گئی ہیں جبکہ ہوٹل میں مختلف تقاریب کے لئے ہال اور ریستوران بھی موجود ہے۔

rumi-hotel-3

ہوٹل میں تمام فائیو سٹار ہوٹلز کی سہولیات میسر ہیں البتہ اخراجات انتہائی مناسب رکھے گئے ہیں تاکہ سیاحت سے وابستہ افراد اور خصوصاً متوسط طبقہ بھرپور فائدہ اٹھاسکے۔

rume-hotel-4

رومی سگنیچر ہوٹل کے سی ای او ڈاکٹر اسد ثمر کا کہنا ہے ہمارا شعار عوامی خدمت ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے ایک طرف اپنے ہم وطنوں اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کی خدمت کریں گے وہیں حکومتی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

The post اسلام آباد میں بھی رومی سگنیچر کے شاہکار ہوٹل کا افتتاح    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ivlAcq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...