کراچی: حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت سندھ نے یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، اور محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہفتہ 15 اگست تک ہوگی، پابندی کا اطلاق پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، بزرگ، خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر نہیں ہوگا، جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
The post یوم آزادی کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XTHcY0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box