مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر بدنما داغ رہے گا، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر ہمیشہ ایک بدنما داغ رہے گا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر قابل مذمت ہے، مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر ہمیشہ ایک بدنما داغ رہے گا، بھارتی سپریم کورٹ کے غلط فیصلے کی رو سے مندر کی تعمیر بھارت میں اکثریت کی طرفداری کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد پانچ صدیوں تک موجود رہی، بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ان پر حملے کئے جاتے ہیں،  بی جے پی بھارت کو ہندتوا راشٹرا بنانے پر گامزن ہے، آج کے دن ایودھیا میں ہونے والا واقعہ اسی کا عکاس ہے،  1992 میں بی جے پی کی طرف سے مسجد شہید کرنے کے تکلیف دہ مناظر آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں، تب سے لے کر او آئی سی کی طرف سے صدیوں پرانی مسجد کو شہید کرنے کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔

The post مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر بدنما داغ رہے گا، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31luzpt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...