پشاور: خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور شہر میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ معمول بن گیا ہے، کئی علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی بمشکل ایک گھنٹے کے لئے آتی ہے۔ عدالت واپڈا کو لوڈشیڈنگ سےروک کرعوام کوبجلی فراہمی یقینی بنائے۔عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بناناحکومت اور واپڈ کی ذمہ داری ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں زیادہ پیداوار کے باوجود صوبے کے عوام کو بجلی دستیاب نہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود واپڈا والے ہزاروں کے بل بھیج دیتے ہیں۔بجلی پر پہلا حق خیبرپختونخوا کے عوام کا بنتا ہے۔
ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف لوڈشڈنگ اور دوسری طرف حکومت ٹیلی وژن کے اضافی چارجز بھی بل میں وصول کررہا ہے۔ مسجد، مدرسہ، تعلیمی اداروں کے بل میں بھی ٹیلی وژن جارجز وصول کیا جارہا ہے۔ درخواست میں وفاقی وصوبائی حکومت،واپڈا،نیپرااور پیسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔
The post شہریوں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gE3zYY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box