پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کردی

 اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل یورو 5 در آمد کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔

وزیرپیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو5 پیٹرول کی درآمد شروع کر دی ہے، اور پی ایس او یورو 5 در آمد کرنے والی ملک کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے، جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی بھی درآمد شروع کردی جائے گی، پٹرولیم ڈویژن یورو فائیو پٹرول کے لیے ٹیسٹنگ لیب پہلے سے ہی قائم کر چکی ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے یورو 5 پٹرول اور ڈیزل درآمد کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر چکی ہے، یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی،  توقع کرتے ہیں کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دیں گی۔

The post پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gIQ5LA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...