نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،  جس کے تحت گزشتہ 8 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کے لیے اضافہ اور 3 ماہ کے لیے کمی کردی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر2019 کے لیے 98 پیسے اور دسمبرکے لیے1 روپے 87 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2020 کے لیے 1 روپے 11 پیسے اور فروری کے لیے 1 روپے 20 پیسے اور مارچ 2020 کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2020 کے لیے 70 پیسے اورمئی کے لیے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جب کہ جون کے لیے 1 روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اور  بجلی کی قیمتوں میں کمی اوراضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پرہوگا، 300 یونٹ والے صارفین بجلی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رہیں گے۔

The post نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ioH76i

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...