سندھ میں سیلاب؛محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق اطلاع نہیں دی، مراد علی شاہ

سیہون: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔

سیہون میں سیلابی صورت حال کے جائزے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے جوہی کے ایف پی بند میں تین مقامات پر شگاف پڑے ہیں،کاچھو میں سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کوئی اطلاع نہیں دی تھی، محکمہ موسمیات کو چاہیے تھا کہ کاچھو میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے مکمل اطلاع کرتے، بروقت اطلاع ہوتی تو ہماری انتظامیہ الرٹ ہوتی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو جاری رکھیں گے، کورونا وائرس سے احتیاط لازمی ہے، ماسک پہننا لازمی ہے لیکن لوگ نہیں پہنتے، اگرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توپھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت جلد کھولیں گے۔

The post سندھ میں سیلاب؛محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق اطلاع نہیں دی، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DJNgLF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...