حیات بلوچ کا قتل ناقابل قبول ہے، قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے، شیریں مزاری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حیات بلوچ کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حیات بلوچ کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سخت ایس او پیز ہونے چاہئیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، بالخصوص بلوچستان میں جہاں پہلے ہی بہت زیادہ احساس محرومی پایا جاتا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حیات بلوچ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، قتل میں ملوث ایف سی اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، آئی جی ایف سی نے لواحقین کے گھر جاکر انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہمیں اعتراف کرنا چاہیے کہ فضا بدل رہی ہے اور اسی طرح بدلتی رہی گی، بلوچستان اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر میں کسی بھی شہری پر اس طرح کا تشدد اور قتل کرنا جمہوریت میں ناقابل قبول ہے، حیات بلوچ کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے۔

The post حیات بلوچ کا قتل ناقابل قبول ہے، قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YnLVl7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...