دیر میں سرحد پار سے شہری آبادی اور سیکیورٹی چوکیوں پر فائرنگ

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔ مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے دیر میں پاکستانی شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑمیں سرحد پارفائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔

The post دیر میں سرحد پار سے شہری آبادی اور سیکیورٹی چوکیوں پر فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fuyVja

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...