کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد: سینیٹ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

چیرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت عارف علوی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے ایک سال سے کشمیر میں لاک ڈاوَن کیا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے، سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیریوں پر مظالم اور قبضہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بھارتی اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارت بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجارت دے۔

قرارداد پیش کئے جانے سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں، کشمیر پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، آج ملی جذبے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ کشمیر کے مسئلے پر سب نے یکجہتی دکھائی۔

The post کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39ZhkPk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...