مراد علی شاہ کی اسد عمر سے ملاقات، کراچی کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت  

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ترجمان مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر علی زیدی ، ایم این اے امین الحق کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی کی بہتری کے لیے پی ٹی آئی، پی پی اور متحدہ کے درمیان اتحاد، کمیٹی تشکیل

ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی شریک تھے، اجلاس میں کوآرڈینیشن کمیٹی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان سندھ میں پروجیکٹس کے حوالے سے ضروری کوآرڈینیشن کریں گے۔

واضح رہے کراچی کی ترقی کے لیے تین بڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتحاد کی خبریں سامنے آئی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے کسی بھی قسم کی کمیٹی کے قیام کی تردید کی تھی۔

The post مراد علی شاہ کی اسد عمر سے ملاقات، کراچی کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hcQJRw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...