کراچی: ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کیماڑی ضلع کراچی کا حصہ ہے اسے کراچی کی تقسیم نہیں کہا جاسکتا۔
سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں سے اپوزیشن نے اپنی سیاست کی دکان چمکانے کی بھونڈی کوشش کی ہے حالانکہ لاہور میں بارش کی تباہ کاری میڈیا کے سامنے ہے مگر اس پر کوئی عدالتی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی وفاقی حکومت نے نکاسی آب کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں بارش ہوتی ہے تو ہم پر تنقید کی جاتی ہے اور ہم پر الزام تراشی کی جاتی ہے، کیماڑی ضلع کراچی کا حصہ ہے اسے کراچی کی تقسیم نہیں کہا جاسکتا، حیدرآباد و اطراف کے علاقوں کو اضلاع بنایا گیا اس وقت وسیم اختر اور مصطفی کمال حکومت کا حصہ تھے۔
The post کیماڑی کو ضلع بنانا کراچی کی تقسیم نہیں کہا جاسکتا، مرتضیٰ وہاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32gepOQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box