نواز شریف کی جعلی طبی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تحریک انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

The post نواز شریف کی جعلی طبی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hki1p3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...