کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کاحق ہے، بلاول بھٹو

کراچی /  اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مرکز سے صوبائی سطح تک پارٹی کی تنظیم نو اورنئی سیاسی صف بندی کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ پارٹی کے نائب صدر اور سیکریٹری جنرل سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام مانگ لیے گئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس ہوئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ وقار مہدی اور سندھ حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ جس میں کراچی کے تمام اضلاع میں پارٹی کی تنظیم نوسے متعلق تجاویزطلب کرلیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوروکریٹس،سیاسی اور سول سوسائٹی کیاچھی ساکھ کے حامل افرادکوبلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیاجائے گا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی کی کسی معروف شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر بنانے پراتفاق ہوگیا۔

اس موقع پربلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہرقائد کی ترقی کیلئے پیپلزپارٹی نے مثالی کرداراداکیا۔کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں۔کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کو کرنے کا حق ہے۔پیپلزپارٹی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

The post کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کاحق ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qho7eg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...