کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا

شہر قائد میں لوڈ مینجمنٹ اور منٹیننس کے نام پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہوگئی جسے جواز بنا کر گیارہ سو فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بارش میں صورتحال مزید خراب ہوگئی اور کے الیکٹرک کے مزید 40 فیڈر ٹرپ ہوگئے۔

فیڈر ٹرپ ہونے سے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، لیاقت آباد، نصرت بھٹو کالونی، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، گلشن حدید، رزاق آباد، گڈاپ، کاٹھور میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گارڈن میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی اور گارڈز سے ہاتھا پائی ہوئی۔ مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور شدید احتجاج کیا۔

The post کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Edw7dJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...