کراچی میں نئے ضلع کے خلاف سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج، اپوزیشن کا واک آؤٹ

 کراچی: شہر قائد میں نئے ضلع کے خلاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ہوا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے محمد حسین نے کیماڑی ضلع بنانے کے اعلان کے خلاف بولنے کی کوشش کی تاہم ڈپٹی اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے ارکان نے نئے ضلع کے اعلان کے خلاف ایوان میں پوسٹرز لہرائے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، اپوزیشن نے نئے ضلع کے خلاف کراچی کی تقسیم نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے اور اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔

The post کراچی میں نئے ضلع کے خلاف سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج، اپوزیشن کا واک آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l5FgFT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...