چمن: مال روڈ پربم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ پردھماکے کے نتیجے میں متعداد افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے، امدادی رضاکاروں، سیکیورٹی فورسزاورمقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب موجود گاڑیوں کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی میں بیٹھے اعلٰی افسران تھے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
The post چمن میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gJWExk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box