کراچی: آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کرنے پرمیرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق صدرآصف زرداری نے احتساب عدالت کے جج محمد اعظم سے گزارش کی کہ وڈیو لنک کے ذریعے وہ بھی اس کیس سے متعلق کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
جج نے کہا کہ آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں جس پرآصف زرداری نے کہا کہ میں نے پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی، اس لیے یہ مقدمات بنائے جارہے ہیں، مجھ پردباؤ ڈالنے کے لیے یہ کیس بنائے گئے ہیں اورسیاسی بدنامی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پاک لین ریفرنس؛ آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
آصف علی زرداری نے کہا کہ عدالتوں کو غیر جانبداررہ کرفیصلہ دینا چاہیے جس پرجج نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے یکم ستمبر کو گواہوں کو بلایا ہے جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پرویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کردی ہے۔
The post اٹھارویں ترمیم کرنے پرمیرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف علی زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fGCeUI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box