پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 15 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک

 کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 15 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں جب کہ 6 ماہ میں 22 لاکھ 58 ہزار نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا سے بے روزگاری پر رپورٹ کا اجراء کیا ہے جس میں 3 اور 6 ماہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے کے 13 ممالک کورونا وباء سے متاثر ہوئے ہیں اور ان متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان نواں متاثرہ ملک ہے۔ جن ممالک میں نوجوانوں کی روزگاری بڑھی ہے ان میں بھارت، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، فجی، آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملیشیاء اور ویت نام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وباء باعث پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہواہے۔ پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 15 لاکھ 6 ہزار نوجوان اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں جب کہ 6 ماہ میں 22 لاکھ 58 ہزار نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق رئیل اسٹیٹ، مینوفیکچرنگ، ہول سیل و ریٹیل ٹریڈ، رہائشی و فوڈ بزنس کے شعبوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہوئی جب کہ تعلیم صحت سمیت دیگر کچھ شعبوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 3 ماہ کے دوران ایشیائی ممالک میں مجموعی طور پر ایک کروڑ نوجوان بے روزگار ہوسکتے ہیں جب کہ 6 ماہ کے دوران ان ممالک میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد بڑھکر ڈیڑھ کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

The post پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 15 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34bZwzt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...