پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ، 3 افراد زخمی  

پشاور میں بی آر ٹی بس کو افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو نشتر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا اور بس بے قابو ہوکر برج کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے روٹ بند ہوگیا جب کہ حادثے میں 3 افراد خمی ہوگئے۔

حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو  طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا جب کہ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن افتتاح کے ایک دن بعد ہی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی جب کہ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

The post پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ، 3 افراد زخمی   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31iNa6S

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...