حضور پاک ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

وزارت مذہبی امور نے حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و غیر سرکاری امور میں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال ہوگا اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سندھ  اسمبلی میں بھی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارادادیں متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہیں۔

The post حضور پاک ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کا نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hjKRWQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...